عربی (اصل)
وَعَنْهُ قَالَ: كُنْتُ شَاكِيًا فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ أَجَلِي قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِي وَإِن كَانَ متأخِّراً فارفَعْني وَإِنْ كَانَ بَلَاءً فَصَبِّرْنِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَيْفَ قُلْتَ؟»فَأَعَادَ عَلَيْهِ مَا قَالَ فَضَرَبَهُ بِرِجْلِهِ وَقَالَ: «اللَّهُمَّ عَافِهِ-أَوِ اشْفِهِ-»شَكَّ الرَّاوِي قَالَ: فَمَا اشْتَكَيْتُ وَجَعِي بَعْدُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
انگریزی ترجمہ
'Ali (may Allah be pleased with him) reported: "I was ill when the Messenger of Allah (peace be upon him) passed by me while I was saying: 'O Allah, if my time has come, then give me relief; if it is delayed, then raise me up; and if it is a trial, then grant me patience.' The Messenger of Allah (peace be upon him) said: 'What did you say?' I repeated what I had said, and he struck me with his foot and said: 'O Allah, grant him well-being' - or 'cure him' - the narrator was unsure. He said: I never complained of that ailment again." Reported by Tirmidhi, and he said: This is a hasan sahih hadith.
اردو ترجمہ
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں مریض تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس سے گزرے، اور اس وقت میں کہہ رہا تھا، اے اللہ! اگر میری موت کا وقت آ چکا ہے تو مجھے (موت کے ذریعے) راحت عطا فرما، اور اگر ابھی دیر ہے تو پھر مجھے صحت عطا فرما، اور اگر یہ آزمائش ہے تو پھر مجھے صبر عطا فرما، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تم نے کیسے کہا ہے؟“میں نے آپ کو دوبارہ سنا دیا، آپ نے اسے اپنا پاؤں مارا اور فرمایا:”اے اللہ! انہیں عافیت عطا فرما۔“یا فرمایا:”اسے شفا عطا فرما۔“راوی کو اس میں شک ہوا ہے، وہ بیان کرتے ہیں، اس کے بعد مجھے تکلیف نہیں ہوئی۔ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔[مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6107]
