عربی (اصل)
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُسِرَتْ رَبَاعِيَتُهُ يَوْمَ أُحُدٍ وَشُجَّ رَأْسِهِ فَجَعَلَ يَسْلُتُ الدَّمَ عَنْهُ وَيَقُولُ: «كَيْفَ يُفْلِحُ قَوْمٌ شَجُّوا رَأْسَ نَبِيِّهِمْ وَكَسَرُوا رَبَاعِيَتَهُ». رَوَاهُ مُسلم
انگریزی ترجمہ
Anas (may Allah be pleased with him) reported that on the day of Uhud, the front teeth of the Messenger of Allah (peace be upon him) were broken and his head was wounded. He was wiping the blood from his face and saying: "How can a people who have wounded the head of their Prophet and broken his teeth prosper?" Narrated by Muslim.
اردو ترجمہ
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوۂ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کے چار دانت ٹوٹ گئے اور آپ کا سر مبارک زخمی کر دیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خون صاف کر رہے تھے اور فرما رہے تھے:”وہ قوم کیسے فلاح پائے گی جس نے اپنے نبی کا سر زخمی کر دیا اور اس کے سامنے کے چار دانت شہید کر دیے۔“رواہ مسلم۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5849]
