عربی (اصل)
وَعَنْ ثَابِتٍ قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ خِضَابِ رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم فَقَالَ: إِنَّهُ لَمْ يَبْلُغْ مَا يُخْضَبُ لَوْ شِئْتُ أَنْ أَعُدَّ شَمَطَاتِهِ فِي لِحْيَتِهِ-وَفِي رِوَايَةٍ: لَوْ شِئْتُ أَنْ أَعُدَّ شَمَطَاتٍ كُنَّ فِي رَأسه-فعلت. مُتَّفق عَلَيْهِ
انگریزی ترجمہ
Thabit reported: Anas was asked about the dyeing of the Messenger of Allah (peace be upon him). He said: His grey hairs had not reached the point where they needed to be dyed. If I had wished to count his grey hairs in his beard — and in another narration: if I had wished to count the grey hairs on his head — I could have done so. Agreed upon.
اردو ترجمہ
ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انس رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خضاب کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: آپ کے بال اس قدر سفید نہیں تھے کہ انہیں خضاب کیا جاتا، اگر میں آپ کی داڑھی کے سفید بال گننا چاہتا، تو گن سکتا تھا۔ ایک دوسری روایت میں ہے: اگر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر کے سفید بال گننا چاہتا تو گن سکتا تھا۔ اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنفقہ (نچلے ہونٹ اور تھوڑی کے درمیان) میں، آپ کی کن پٹیوں میں اور آپ کے سر میں چند سفید بال تھے۔ متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5786]
