عربی (اصل)
وَعَن ابْن عَبَّاس قَالَ: جَلَسَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ حَتَّى إِذَا دَنَا مِنْهُمْ سَمِعَهُمْ يَتَذَاكَرُونَ قَالَ بَعْضُهُمْ: إِنَّ اللَّهَ اتَّخَذَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا وَقَالَ آخَرُ: مُوسَى كَلَّمَهُ اللَّهُ تَكْلِيمًا وَقَالَ آخَرُ: فَعِيسَى كَلِمَةُ الله وروحه. وَقَالَ آخَرُ: آدَمُ اصْطَفَاهُ اللَّهُ فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: «قَدْ سَمِعْتُ كَلَامَكُمْ وَعَجَبَكُمْ أَنَّ إِبْرَاهِيمَ خَلِيل الله وَهُوَ كَذَلِكَ وَآدَمُ اصْطَفَاهُ اللَّهُ وَهُوَ كَذَلِكَ أَلَا وَأَنَا حَبِيبُ اللَّهِ وَلَا فَخْرَ وَأَنَا حَامِلُ لِوَاءِ الْحَمْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَحْتَهُ آدَمُ فَمَنْ دُونَهُ وَلَا فَخْرَ وَأَنَا أَوَّلُ شَافِعٍ وَأَوَّلُ مُشَفَّعٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا فَخْرَ وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ يُحَرِّكُ حَلَقَ الْجَنَّةِ فَيَفْتَحُ اللَّهُ لِي فَيُدْخِلُنِيهَا وَمَعِي فُقَرَاءُ الْمُؤْمِنِينَ وَلَا فَخْرَ وَأَنَا أَكْرَمُ الْأَوَّلِينَ وَالْآخَرِينَ عَلَى اللَّهِ وَلَا فَخر». رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ والدارمي
انگریزی ترجمہ
Ibn 'Abbas (may Allah be pleased with him) reported: Some Companions of the Messenger of Allah (peace be upon him) were sitting. He came out, and when he drew near them, he heard them discussing. Some said: Allah took Ibrahim as a friend. Another said: Allah spoke to Musa directly. Another said: 'Isa is the Word of Allah and His Spirit. Another said: Adam — Allah chose him. The Messenger of Allah (peace be upon him) came out to them and said: "I have heard your words and your wonder. Ibrahim is the friend of Allah, and he is indeed so. Musa is the one who spoke with Allah, and he is indeed so. 'Isa is His Spirit and His Word, and he is indeed so. Adam was chosen by Allah, and he is indeed so. Indeed, I am the beloved of Allah, and I say this without boasting. I will carry the banner of praise on the Day of Resurrection, and under it will be Adam and all others, and I say this without boasting. I will be the first to intercede and the first whose intercession will be accepted on the Day of Resurrection, and I say this without boasting. I will be the first to move the rings of the gate of Paradise, and Allah will open it for me and admit me, and with me will be the poor among the believers, and I say this without boasting. I am the most honored of the first and the last before Allah, and I say this without boasting." Narrated by al-Tirmidhi and al-Darimi.
اردو ترجمہ
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کچھ صحابہ رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ باہر سے تشریف لائے اور ان کے قریب ہو گئے تو آپ نے انہیں باتیں کرتے ہوئے سنا، کسی نے کہا: اللہ تعالیٰ نے ابراہیم ؑ کو خلیل بنایا، دوسرے نے کہا: اللہ تعالیٰ نے موسی ؑ سے کلام فرمایا، کسی اور نے کہا: عیسیٰ ؑ تو وہ اللہ کا کلمہ اور اس کی روح ہیں، کسی نے کہا: آدم ؑ کو کہ اللہ نے انہیں منتخب فرمایا: اس دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس پہنچ گئے اور فرمایا:”میں نے تمہاری باتیں سن لی ہیں، اور تمہارا تعجب کرنا کہ ابراہیم ؑ، اللہ کے خلیل ہیں، اور وہ اسی طرح ہیں، موسی ؑ کلیم اللہ ہیں، وہ بھی اسی طرح ہیں، عیسیٰ ؑ اس کی روح اور اس کا کلمہ ہیں، وہ بھی اسی طرح بجا ہیں، آدم ؑ کو اللہ تعالیٰ نے منتخب فرمایا ہے، یہ بھی حقیقت ہے، جبکہ میں اللہ تعالیٰ کا حبیب ہوں، اور میں یہ بات ازراہِ فخر نہیں کہتا، روزِ قیامت حمد کا پرچم میرے ہاتھ میں ہو گا، آدم ؑ اور باقی سب انبیا ؑ اسی کے نیچے ہوں گے اور میں یہ بات ازراہِ فخر نہیں کہتا، روزِ قیامت میں سب سے پہلے سفارش کروں گا اور سب سے پہلے میری سفارش قبول ہو گی، اور یہ میں ازراہِ فخر نہیں کہتا، سب سے پہلے میں ہی جنت کے کنڈے ہلاؤں گا تو اللہ تعالیٰ میرے لیے کھول دے گا اور مجھے اس میں داخل فرمائے گا، میرے ساتھ غریب ایماندار ہوں گے اور میں اس پر فخر نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ کے ہاں تمام اولین و آخرین سے سب سے زیادہ معزز میں ہوں اور میں اس پر فخر نہیں کرتا۔“اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و الدارمی۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5762]
