Abu Hurayrah reported that people said: "O Messenger of Allah, will we see our Lord on the Day of Resurrection?" He mentioned the meaning of Abu Sa'id's hadith, except for the baring of the Shin. He said: "The Bridge (Sirat) will be set up over the midst of Hellfire. I will be the first of the messengers to cross with my nation. No one will speak on that Day except the messengers, and the words of the messengers on that Day will be: 'O Allah, grant safety, grant safety!' In Hellfire there are hooks like the thorns of the Sa'dan plant — and none knows how huge they are except Allah — which will snatch people according to their deeds. Among them are those who will be destroyed by their deeds, and among them are those who will be cut down but then saved. When Allah finishes judging between His servants and wishes to bring out of the Fire whoever He wishes — those who used to testify that there is no god but Allah — He will command the angels to bring them out. They will recognize them by the marks of prostration, for Allah Most High has forbidden the Fire from consuming the marks of prostration. The Fire will consume all of the son of Adam except the marks of prostration. They will come out of the Fire having been burned, and the Water of Life will be poured upon them, and they will sprout as a seed sprouts in the silt carried by a flood. A man will remain between Paradise and the Fire — he will be the last of the people of the Fire to enter Paradise — facing the Fire. He will say: 'O Lord, turn my face away from the Fire, for its stench has poisoned me and its blaze has scorched me.' He will say: 'Perhaps if I do that, you will ask for something else?' He will say: 'No, by Your Might!' He will give Allah whatever pledges and covenants Allah wills. Allah will turn his face away from the Fire, and when he is turned toward Paradise and sees its beauty, he will remain silent as long as Allah wills. Then he will say: 'O Lord, bring me to the gate of Paradise.' Allah, Blessed and Most High, will say: 'Did you not give pledges and covenants that you would not ask for anything other than what you asked?' He will say: 'O Lord, let me not be the most wretched of Your creation.' He will say: 'What if I grant you that — perhaps you will ask for something else?' He will say: 'No, by Your Might, I will not ask for anything else.' He will give his Lord whatever pledges and covenants He wills, and He will bring him to the gate of Paradise. When he reaches its gate and sees its splendor, greenery, and joy, he will remain silent as long as Allah wills. Then he will say: 'O Lord, admit me into Paradise.' Allah, Blessed and Most High, will say: 'Woe to you, O son of Adam! How treacherous you are! Did you not give pledges and covenants that you would not ask for anything other than what you were given?' He will say: 'O Lord, do not make me the most wretched of Your creation.' He will keep supplicating until Allah laughs at him. When He laughs, He will grant him permission to enter Paradise. He will say: 'Wish for whatever you want.' He will wish until his wishes run out. Allah Most High will say: 'Wish for such-and-such and such-and-such,' reminding him. When his wishes have ended, Allah will say: 'That is for you, and its equivalent with it.'" And in the narration of Abu Sa'id: "Allah said: 'That is for you, and ten times its like.'" Agreed upon.
اردو ترجمہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! کیا ہم روزِ قیامت اپنے رب کو دیکھیں گے؟ انہوں نے ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کا مفہوم بیان کیا، البتہ پنڈلی کھولنے کا ذکر نہیں کیا، اور فرمایا:”جہنم کے دونوں کناروں پر پل قائم کیا جائے گا، تمام رسولوں سے پہلے میں اپنی امت کے ساتھ اس (پل) کو عبور کروں گا، اس دن صرف رسول ہی کلام کریں گے اور اس دن رسولوں کا کلام یہی ہو گا: اے اللہ! سلامتی عطا فرمانا، اے اللہ سلامتی عطا فرمانا، اور جہنم میں سعدان کے کانٹوں کی طرح آنکڑے ہوں گے، اور ان (آنکڑوں) کے طول و عرض کو صرف اللہ ہی جانتا ہے، وہ لوگوں کو ان کے اعمال کے مطابق اچک لیں گے، چنانچہ ان میں سے ایسے بھی ہوں گے جو ہلاک ہو جائیں گے، اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہوں گے جو کاٹ ڈالے جائیں گے پھر (گرنے سے) بچ جائیں گے، حتی کہ جب اللہ اپنے بندوں کے درمیان فیصلے سے فارغ ہو جائے گا اور وہ جہنم سے نکالنے کا ارادہ فرمائے گا تو وہ جنہیں اس سے نکالنے کا ارادہ فرمائے گا وہ ایسے ہوں گے جو یہ گواہی دیتے ہوں گے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ فرشتوں کو حکم فرمائے گا کہ اللہ کی عبادت کرنے والوں کو نکالیں، وہ انہیں نکالیں گے، اور وہ انہیں سجدوں کے نشانات سے پہچان لیں گے، اور اللہ تعالیٰ نے آگ پر حرام کر دیا ہے کہ وہ سجدوں کے نشانات (کی جگہ) کو کھائے، آگ انسان کے سجدوں کے نشانات کے سوا باقی تمام اعضاء کو کھا جائے گی، اور وہ آگ سے نکال لیے جائیں گے درآنحالیکہ وہ جل چکے ہوں گے پھر ان پر آب حیات بہایا جائے گا اور وہ ایسے نمودار ہوں گے جس طرح سیلابی مٹی سے دانہ اگ آتا ہے، جنت اور جہنم کے مابین ایک آدمی باقی رہ جائے گا، اور جنت میں داخل ہونے والا وہ آخری جہنمی ہو گا، اس کا چہرہ جہنم کی آگ کی طرف ہو گا، وہ عرض کرے گا: رب جی! میرا چہرہ جہنم سے دوسری طرف کر دے، (کیونکہ) اس کی بدبو نے مجھے اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے اور اس کے شعلوں نے مجھے جلا دیا ہے، رب تعالیٰ فرمائے گا: کیا ایسا تو نہیں کہ اگر میں نے یہ کر دیا تو تو اس کے علاوہ کوئی دوسری چیز کا سوال کر دے، وہ عرض کرے گا: تیری عزت کی قسم! نہیں (کوئی اور سوال نہیں کروں گا)، وہ جو اللہ چاہے گا، اللہ کو عہد و میثاق دے گا تو اللہ اس کے چہرے کو آگ سے دوسری طرف پھیر دے گا، اور جب وہ جنت کی طرف منہ کر لے گا اور وہ اس کی رونق دیکھے گا تو جس قدر اللہ چاہے گا کہ وہ خاموش رہے تو وہ اس قدر خاموش رہے گا، پھر وہ عرض کرے گا: رب جی! مجھے جنت کے دروازے کے قریب کر دے، اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا: کیا تو نے مجھ سے عہد و میثاق نہیں کیا تھا کہ تو اس سوال کے بعد کسی اور چیز کے متعلق سوال نہیں کرے گا؟ وہ عرض کرے گا: رب جی! میں تیری مخلوق کا سب سے زیادہ بد نصیب شخص نہ ہو جاؤں: چنانچہ وہ فرمائے گا: کیا ہو سکتا ہے کہ اگر میں تمہیں یہ عطا کر دوں تو تو اس کے علاوہ کسی دوسری چیز کا مطالبہ کر دے؟ وہ عرض کرے گا: تیری عزت کی قسم! (ایسے) نہیں، میں اس کے علاوہ کسی اور چیز کا تجھ سے مطالبہ نہیں کروں گا، وہ اپنے رب کو، جو اللہ تعالیٰ چاہے گا عہد و میثاق دے گا، تو وہ اسے جنت کے دروازے کے قریب کر دے گا، اور جب وہ اس کے دروازے پر پہنچ جائے گا، تو وہ اس کی تروتازگی، اور اس میں جو رونق و سرور دیکھے گا تو جس قدر اللہ چاہے گا کہ وہ خاموش رہے تو وہ خاموش رہے گا، پھر عرض کرے گا: رب جی! مجھے جنت میں داخل فرما دے، اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا: ابن آدم! تجھ پر افسوس ہے، تو کتنا بڑا وعدہ خلاف ہے! کیا تو نے عہد و میثاق نہیں دیا تھا کہ تو اس چیز کے علاوہ، جو میں نے تمہیں عطا کر دی، کوئی دوسری چیز کا مطالبہ نہیں کرے گا؟ وہ عرض کرے گا: رب جی! مجھے اپنی مخلوق میں سب سے زیادہ بد نصیب نہ بنا، وہ مسلسل دعا کرتا رہے گا حتی کہ اللہ اس کی وجہ سے ہنس دے گا، جب وہ ہنس دے گا تو وہ اسے دخولِ جنت کی اجازت فرما دے گا، اور فرمائے گا: تمنا کر، وہ تمنا کرے گا حتی کہ جب اس کی تمنائیں ختم ہو جائیں گی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تو فلاں فلاں چیز کی تمنا کر، اس کا رب اسے یاد دلائے گا، حتی کہ جب یہ سب تمنائیں ختم ہو جائیں گی تو اللہ فرمائے گا، یہ (جو تو نے تمنا کی) تیرے لیے ہے اور اتنی ہی مزید اس کے ساتھ (تجھے عطا کی جاتی ہیں)۔“اور ابوسعید رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے:”اللہ فرمائے گا: یہ (جو تو نے تمنا کی) تیرے لیے ہے اور اس کی مثل دس گنا مزید (عطا کی جاتی ہیں)۔“متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5581]