عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بَيْنَا أَنَا فِي بَيْتِي فِي مُصَلَّايَ إِذْ دَخَلَ عَلَيَّ رَجُلٌ فَأَعْجَبَنِي الْحَالُ الَّتِي رَآنِي عَلَيْهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَحِمَكَ اللَّهُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ لَكَ أَجْرَانِ: أَجْرُ السِّرِّ وَأَجْرُ الْعَلَانِيَةِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيث غَرِيب
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah reported: I said, "O Messenger of Allah, while I was in my house at my prayer place, a man entered and I was pleased that he saw me in that state (of prayer)." The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "May Allah have mercy on you, O Abu Hurayrah. You have two rewards: the reward of the secret (private worship) and the reward of the open (being seen in worship)." Narrated by al-Tirmidhi, who said: This hadith is gharib.
اردو ترجمہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! اس اثنا میں کہ میں اپنے گھر میں اپنی جائے نماز پر ہوتا ہوں تو اچانک ایک آدمی میرے پاس آتا ہے مجھے وہ اپنی حالت اچھی لگتی ہے جس میں وہ مجھے دیکھتا ہے، (کیا یہ بھی ریا کاری ہے؟) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”ابوہریرہ! اللہ تم پر رحم فرمائے، تمہارے لیے دگنا اجر ہے، پوشیدہ کا اجر اور ظاہر کا اجر۔“ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔[مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5322]
