عربی (اصل)
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَتَدْرُونَ مَا الْمُفْلِسُ؟». قَالُوا: الْمُفْلِسُ فِينَا مَنْ لَا دِرْهَمَ لَهُ وَلَا مَتَاعَ. فَقَالَ: «إِنَّ الْمُفْلِسَ مِنْ أُمَّتِي مَنْ يَأْتِي يَوْم الْقِيَامَة بِصَلَاة وَصِيَام وَزَكَاة وَيَأْتِي وَقَدْ شَتَمَ هَذَا وَقَذَفَ هَذَا. وَأَكَلَ مَالَ هَذَا. وَسَفَكَ دَمَ هَذَا وَضَرَبَ هَذَا فَيُعْطَى هَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ وَهَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ فَإِنْ فَنِيَتْ حَسَنَاتُهُ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَ مَا عَلَيْهِ أُخِذَ مِنْ خَطَايَاهُمْ فَطُرِحَتْ عَلَيْهِ ثُمَّ طُرح فِي النَّار». رَوَاهُ مُسلم
انگریزی ترجمہ
Abu Hurairah reported that the Messenger of Allah, peace be upon him, said: "Do you know who the bankrupt person is?" They said: "The bankrupt among us is the one who has no money or possessions." He said: "The bankrupt person from my community is the one who comes on the Day of Resurrection with prayer, fasting, and zakat, but he comes having insulted this one, slandered that one, consumed the wealth of this one, shed the blood of that one, and beaten this one. So this one will be given from his good deeds, and that one from his good deeds. If his good deeds run out before his debts are settled, some of their sins will be taken and cast upon him, then he will be thrown into the Fire."
اردو ترجمہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”کیا تم جانتے ہو مفلس کون ہے؟“انہوں نے عرض کیا، جس شخص کے پاس درہم ہوں نہ مال و متاع، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”میری امت میں سے مفلس وہ شخص ہے جو روز قیامت نماز، روزے اور زکوۃ لے کر آئے گا اور وہ بھی آ جائے گا جسے اس نے گالی دی ہو گی، جس کسی پر بہتان لگایا ہو گا، جس کسی کا مال کھایا ہو گا، جس کسی کا خون بہایا ہو گا اور جس کسی کو مارا پیٹا ہو گا، اس (مظلوم) کو اس کی نیکیوں میں سے نیکیاں دے دی جائیں گی، اور اگر اس کے ذمے حقوق کی ادائیگی سے پہلے ہی اس کی نیکیاں ختم ہو گئیں تو ان (حق داروں) کے گناہ لے کر اس شخص پر ڈال دیے جائیں گے پھر اسے جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔“رواہ مسلم۔[مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5127]
