عربی (اصل)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَي النَّاس أكْرم؟ فَقَالَ: «أَكْرَمُهُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاهُمْ». قَالُوا: لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ. قَالَ: «فَأَكْرَمُ النَّاسِ يُوسُفُ نَبِيُّ اللَّهِ ابْنُ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ خَلِيلِ اللَّهِ». قَالُوا: لَيْسَ عَن هَذَا نَسْأَلك. قَالَ: «فَمِمَّنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونِي؟»قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: فَخِيَارُكُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُكُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقُهُوا. مُتَّفق عَلَيْهِ
انگریزی ترجمہ
Aishah reported that the Messenger of Allah, peace be upon him, said: "One or two sucklings do not make breastfeeding relationships."
اردو ترجمہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا: لوگوں میں سے زیادہ معزز شخص کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”ان میں سے اللہ کے ہاں زیادہ معزز شخص وہ ہے جو ان میں سے زیادہ متقی و پرہیزگار ہے۔“صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ہم اس کے متعلق آپ سے نہیں پوچھ رہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تب معزز شخص یوسف ؑ اللہ کے نبی، اللہ کے نبی کے بیٹے، اللہ کے نبی کے پوتے، اللہ کے خلیل (ابراہیم ؑ) کے پڑپوتے ہیں۔“صحابہ نے عرض کیا: ہم اس کے بارے میں آپ سے دریافت نہیں کر رہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تم عرب قبائل کے متعلق مجھ سے دریافت کر رہے ہو؟“انہوں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تم میں سے جو جاہلیت میں بہتر تھے وہی تمہارے اسلام میں بہتر ہیں بشرطیکہ وہ (آداب شریعت کے متعلق) سمجھ بوجھ حاصل کریں۔“متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4893]
