عربی (اصل)
وَعَن أنسٍ قَالَ: عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَلَمْ يُشَمِّتِ الْآخَرَ. فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ شَمَّتَّ هَذَا وَلَمْ تُشَمِّتْنِي قَالَ: «إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ وَلم تحمَدِ الله». مُتَّفق عَلَيْهِ
انگریزی ترجمہ
Anas reported: Two men sneezed in the presence of the Prophet, peace be upon him. He responded to one of them but not to the other. The man said: "O Messenger of Allah, you responded to this one but not to me." He said: "This one praised Allah, while you did not praise Allah."
اردو ترجمہ
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، دو آدمیوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چھینک ماری تو آپ نے ان میں سے ایک کو چھینک کا جواب دیا جبکہ دوسرے کو نہ کہا، تو اس شخص نے عرض کیا، اللہ کے رسول! آپ نے اس کے لیے دعا فرمائی جبکہ میرے لیے دعا نہیں فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اس لیے کہ اس نے”الحمد للہ“کہا، جبکہ تم نے”الحمد للہ“نہیں کہا۔“متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4734]
