عربی (اصل)
عَن أبي سعيد الْخُدْرِيّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ بَنُو قُرَيْظَةَ عَلَى حُكْمِ سَعْدٍ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِ وَكَانَ قَرِيبًا مِنْهُ فَجَاءَ عَلَى حِمَارٍ فَلَمَّا دَنَا مِنَ الْمَسْجِدِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْأَنْصَارِ: «قُومُوا إِلَى سيِّدكم». مُتَّفق عَلَيْهِ. وَمَضَى الْحَدِيثُ بِطُولِهِ فِي «بَابِ حِكَمِ الْإِسْرَاءِ»
انگریزی ترجمہ
Abu Sa'id al-Khudri reported: When the Banu Qurayzah agreed to accept the judgment of Sa'd, the Messenger of Allah, peace be upon him, sent for him. He was nearby and came on a donkey. When he drew near to the mosque, the Messenger of Allah said to the Ansar: "Stand up for your chief."
اردو ترجمہ
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب بنو قریظہ، سعد رضی اللہ عنہ کا فیصلہ قبول کرنے پر راضی ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی کو ان کی طرف بھیجا، اور وہ آپ کے قریب ہی تھے، چنانچہ وہ ایک گدھے پر سوار ہو کر آئے، اور جب وہ مسجد کے قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار سے فرمایا:”اپنے سردار کی طرف کھڑے ہو جاؤ۔“متفق علیہ۔ اور یہ حدیث مکمل طور پر باب حکم الاسراء میں گزر چکی ہے۔[مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4695]
