عربی (اصل)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ على صورته طوله ذِرَاعًا فَلَمَّا خَلَقَهُ قَالَ اذْهَبْ فَسَلِّمْ عَلَى أُولَئِكَ النَّفَرِ وَهُمْ نَفَرٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ جُلُوسٌ فَاسْتَمِعْ مَا يُحَيُّونَكَ فَإِنَّهَا تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ ذُرِّيَّتِكَ فَذَهَبَ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ فَقَالُوا: السَّلَامُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ قَالَ: «فَزَادُوهُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ». قَالَ: «فَكُلُّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ آدَمَ وَطُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا فَلَمْ يَزَلِ الْخَلْقُ يَنْقُصُ بعدَه حَتَّى الْآن»
انگریزی ترجمہ
Abu Hurairah reported that the Messenger of Allah, peace be upon him, said: "Allah created Adam in his image, sixty cubits tall. When He created him, He said: 'Go and greet that group of angels sitting there and listen to how they respond to you, for that will be your greeting and the greeting of your descendants.' So he went and said: 'Peace be upon you (As-salamu alaikum).' They replied: 'Peace be upon you and the mercy of Allah (As-salamu alaika wa rahmatullah).' They added 'and the mercy of Allah.' Every person who enters Paradise will be in the form of Adam, sixty cubits tall. Mankind has continued to decrease in stature since then until now."
اردو ترجمہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اللہ نے آدم ؑ کو اس کی صورت پر تخلیق فرمایا، ان کا قد ساٹھ ہاتھ تھا، جب اس نے انہیں پیدا کیا تو فرمایا: جاؤ اس جماعت کو سلام کرو، اس جماعت میں چند فرشتے بیٹھے ہوئے تھے وہ آپ کو جو جواب دیں، وہ غور سے سنیں، چنانچہ وہی جواب تمہارا اور تمہاری اولاد کا ہو گا، وہ گئے اور انہوں نے ان سے کہا: السلام علیکم! انہوں نے کہا: السلام علیک و رحمۃ اللہ!“انہوں نے انہیں لفظ رحمۃ اللہ کا زائد جواب دیا۔“فرمایا:”جنت میں جانے والا ہر شخص صورتِ آدم ؑ پر ہو گا، اس کا قد ساٹھ ہاتھ ہو گا، ان کے بعد پھر مسلسل اب تک قد و قامت میں کمی واقع ہوتی چلی آ رہی ہے۔“متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4628]
