عربی (اصل)
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الذَّنْبِ أَكْبَرُ عِنْدَ اللَّهِ قَالَ أَنْ تَدْعُوَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ قَالَ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ ثمَّ أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ خَشْيَةَ أَنْ يَطْعَمَ مَعَكَ قَالَ ثمَّ أَي قَالَ ثمَّ أَن تُزَانِي بحليلة جَارك فَأنْزل الله عز وَجل تَصْدِيقَهَا (وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يزنون وَمن يفعل ذَلِك يلق أثاما) الْآيَة
انگریزی ترجمہ
‘Abdallah b. Mas'ud said that a man asked God’s messenger, what was the greatest sin in God’s sight, to which he replied, “That you should treat anything as equal to God when He has created you." “What next?’’ he asked, to which he replied, “That you should kill your child for fear that he may eat along with you.”. ‘‘What next?" he asked, to which he replied, “That you should commit adultery with your neighbour’s wife." God has revealed words which verify this :“Those who do not invoke another god along with God, or kill one whom God has declared inviolate without a just cause, or commit fornication..." 1 (Bukhari and Muslim.) 1 Quran, xxv, 68.
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کیا ہے؟ ارشاد فرمایا: یہ کہ تو اللہ کا شریک بنائے حالانکہ اس نے تجھے پیدا کیا ہے۔ عرض کیا: پھر کون سا؟ فرمایا: یہ کہ تو اپنی اولاد کو اس خوف سے قتل کرے کہ وہ تیرے ساتھ کھائے گی۔ عرض کیا: پھر کون سا؟ فرمایا: یہ کہ تو اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی تصدیق میں یہ آیت نازل فرمائی: اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے اور اللہ کی حرام کردہ جان کو ناحق قتل نہیں کرتے اور زنا نہیں کرتے... (بخاری و مسلم)
