عربی (اصل)
وَعَن أُمِّ المنذِر قَالَتْ: دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ عَلِيٌّ وَلَنَا دَوَالٍ مُعَلَّقَةٌ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ وَعَلِيٌّ مَعَهُ يَأْكُلُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَلِيٍّ: «مَهْ يَا عَلِيُّ فَإِنَّكَ نَاقِهٌ» قَالَتْ: فَجَعَلْتُ لَهُمْ سِلْقًا وَشَعِيرًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا عَلِيُّ مِنْ هَذَا فَأَصِبْ فَإِنَّهُ أَوْفَقُ لَكَ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Umm al-Mundhir said:God’s messenger came in to visit me accompanied by ‘Ali when we had some ripening dates hung up. He began to eat, and ‘Ali along with him, but God’s messenger said to Hadrat 'Ali, “Stop, Hadrat Ali, for you are convalescing.” I then prepared some beetroot and barley for them and the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, “Take some of this, Hadrat 'Ali, for it will be more beneficial for you.” Ahmad, Tirmidhi and Ibn Majah transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت ام المنذر رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور آپ کے ساتھ حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم تھے۔ ہمارے پاس لٹکے ہوئے کھجور کے خوشے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تناول فرمانے لگے اور حضرت علی بھی آپ کے ساتھ کھانے لگے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی سے فرمایا: رکو اے علی! تم ابھی بیماری سے اٹھے ہو۔ فرماتی ہیں: میں نے ان کے لیے چقندر اور جَو بنایا تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے علی! اس میں سے کھاؤ یہ تمہارے لیے زیادہ مناسب ہے۔ (احمد، ترمذی اور ابن ماجہ)
