عربی (اصل)
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بَيْتَهُ فَذَكَرَ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ وَعِنْدَ طَعَامِهِ قَالَ الشَّيْطَانُ: لَا مَبِيتَ لَكُمْ وَلَا عَشَاءَ وَإِذَا دَخَلَ فَلَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ قَالَ الشَّيْطَانُ: أَدْرَكْتُمُ الْمَبِيتَ وَإِذَا لَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ طَعَامِهِ قَالَ: أَدْرَكْتُمُ الْمَبِيتَ وَالْعَشَاءَ ". رَوَاهُ مُسلم
انگریزی ترجمہ
Hadrat Jabir reported God’s messenger as saying that when a man enters his house and mentions God’s name on entering and when at his food, the devil says, “You* have no place to spend the night and no evening meal; ” but when he enters without mentioning God’s name on entering the devil says, “You have found a place to spend the night; ” and when he does not mention God at his food he says, “You have found a place to spend the night and an evening meal.” *The pronoun is plural. The devil is said to be addressing his assistants. Muslim transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہو اور داخل ہوتے وقت اور کھانے کے وقت اللہ کا ذکر کرے تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے: تمہارے لیے نہ رات گزارنے کی جگہ ہے نہ رات کا کھانا۔ اور جب داخل ہو اور اللہ کا ذکر نہ کرے تو شیطان کہتا ہے: تم نے رات بسر کرنے کی جگہ پا لی۔ اور جب کھانے کے وقت اللہ کا ذکر نہ کرے تو کہتا ہے: تم نے رات بسر کرنے کی جگہ اور رات کا کھانا دونوں پا لیے۔ (مسلم)
