عربی (اصل)
وَعَن ابْن عمر أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ وَاقْتُلُوا ذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالْأَبْتَرَ فَإِنَّهُمَا يَطْمِسَانِ الْبَصَرَ وَيَسْتَسْقِطَانِ الْحَبَلَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَبَيْنَا أَنَا أُطَارِدُ حَيَّةً أَقْتُلَهَا نَادَانِي أَبُو لُبَابَةَ: لَا تَقْتُلْهَا فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْحَيَّاتِ. فَقَالَ: إِنَّهُ نَهَى بَعْدَ ذَلِكَ عَنْ ذَوَات الْبيُوت وَهن العوامر
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn ‘Umar told of hearing the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) say, "Kill snakes, kill those which have two streaks and those with small tails, for they obliterate the eyesight and cause miscarriage." ‘Abdallah said that while he was chasing a snake and trying to kill it Hadrat Abu Lubaba called to him not to kill it, but he replied that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) had given command that snakes should be killed. He then said that he had later prohibited killing house-snakes, for they are resident jinn. (Bukhari and Muslim.)
اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: سانپوں کو مارو، دو دھاری والے اور ٹنڈے کو مارو کیونکہ یہ دونوں نظر ختم کر دیتے ہیں اور حمل گرا دیتے ہیں۔ حضرت عبداللہ فرماتے ہیں: میں ایک سانپ کا پیچھا کر کے مارنے لگا تو حضرت ابولبابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آواز دی: اسے مت مارو! میں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے سانپ مارنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا: آپ نے بعد میں گھروں کے سانپوں سے منع فرمایا ہے اور وہ عوامر (گھر میں رہنے والے جن) ہیں۔ (متفق علیہ)
