عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَّةِ الْجَرْمِيِّ قَالَ: أَصَبْتُ بِأَرْضِ الرُّومِ جَرَّةً حَمْرَاءَ فِيهَا دَنَانِيرُ فِي إِمْرَةِ مُعَاوِيَةَ وَعَلَيْنَا رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ يُقَالُ لَهُ: مَعْنُ بْنُ يَزِيدَ فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَسَمَهَا بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ وَأَعْطَانِي مِنْهَا مِثْلَ مَا أَعْطَى رَجُلًا مِنْهُمْ ثُمَّ قَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا نَفَلَ إِلَّا بَعْدَ الْخُمُسِ» لَأَعْطَيْتُكَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abul Juwairiya al-Jarmi said:In the period when Mu'awiya was governor he got a red jar containing dinars in the land of the Byzantines. A man of the B. Sulaim called Ma'n b. Yazid who was a companion of God’s Messenger was in charge of us, and when I took it to him he divided it among the Muslims giving me the same as he gave the others. He then said that if he had not heard God’s Messenger say, “Booty is granted only after the fifth has been kept off,” he would have given it to me. Abu Dawud transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت ابوالجویریہ جرمی فرماتے ہیں: حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور حکومت میں مجھے روم کی سرزمین میں سرخ مٹکا ملا جس میں دینار تھے۔ ہم پر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی امیر تھے جو بنو سلیم سے تھے اور انہیں معن بن یزید کہا جاتا تھا۔ میں وہ مٹکا ان کے پاس لے گیا۔ انہوں نے اسے مسلمانوں میں تقسیم کر دیا اور مجھے بھی اتنا ہی دیا جتنا ایک عام آدمی کو دیا۔ پھر فرمایا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے نہ سنا ہوتا کہ خمس نکالے بغیر اضافی مال نہیں دیا جائے گا تو میں تمہیں اور زیادہ دیتا۔ (حضرت ابوداؤد)
