عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا بَعَثَ اللَّهُ مِنْ نَبِيٍّ وَلَا اسْتَخْلَفَ مِنْ خَلِيفَةٍ إِلَّا كَانَتْ لَهُ بِطَانَتَانِ: بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْمَعْرُوفِ وَتَحُضُّهُ عَلَيْهِ وَبِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالشَّرِّ وَتَحُضُّهُ عَلَيْهِ وَالْمَعْصُومُ مَنْ عصمَه اللَّهُ ". رَوَاهُ البُخَارِيّ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Sa'id reported the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) as saying, “No prophet is sent by God and no caliph succeeds another without having two close associates, one who commands and urges him to do what is reputable and one who commands and urges him to do what is evil. The one who is protected is he whom God protects.” Bukhari transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جو نبی بھیجا اور جو خلیفہ مقرر کیا ہر ایک کے دو ہمنشین ہوتے ہیں: ایک ہمنشین نیکی کا حکم دیتا ہے اور اس پر ابھارتا ہے، اور ایک ہمنشین برائی کا حکم دیتا ہے اور اس پر ابھارتا ہے۔ اور محفوظ وہ ہے جسے اللہ محفوظ رکھے۔ (بخاری)
