عربی (اصل)
وَعَنْ دَيْلَمٍ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ: قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضٍ بَارِدَةٍ وَنُعَالِجُ فِيهَا عَمَلًا شَدِيدًا وَإِنَّا نَتَّخِذُ شَرَابًا مِنْ هَذَا الْقَمْحِ نَتَقَوَّى بِهِ عَلَى أَعْمَالِنَا وَعَلَى بَرْدِ بِلَادِنَا قَالَ: «هَلْ يُسْكِرُ؟» قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: «فَاجْتَنِبُوهُ» قُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ غَيْرُ تَارِكِيهِ قَالَ: «إِنْ لَمْ يَتْرُكُوهُ فقاتلوهم» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
انگریزی ترجمہ
Dailam al-Himyari told that he said, “Messenger of God, we live in a cold land in which we do heavy work and we make a liquor from wheat to get strength from it for our work and, to stand the cold of our country.” He asked whether it was intoxicating, and when he replied that it was, he said they must avoid it. When he replied that the people would not abandon it, he said, “If they do not abandon it fight with them.” Abu Dawud transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت دیلم حمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم ٹھنڈے علاقے میں رہتے ہیں اور سخت محنت کرتے ہیں، ہم اس گندم سے ایک مشروب بناتے ہیں جس سے ہمیں اپنے کام اور اپنے علاقے کی سردی برداشت کرنے کی طاقت ملتی ہے۔ آپ نے پوچھا: کیا اس سے نشہ آتا ہے؟ میں نے عرض کیا: ہاں۔ فرمایا: اس سے بچو۔ میں نے عرض کیا: لوگ اسے نہیں چھوڑیں گے۔ فرمایا: اگر نہ چھوڑیں تو ان سے لڑو۔ (ابو داؤد)
