عربی (اصل)
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَاعن بَين رجل وَامْرَأَته فانتقى مِنْ وَلَدِهَا فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا وَأَلْحَقَ الْوَلَدَ بِالْمَرْأَةِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي حَدِيثِهِ لَهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَظَهُ وَذَكَّرَهُ وَأَخْبَرَهُ أَنَّ عَذَابَ الدُّنْيَا أَهْوَنُ مِنْ عَذَابِ الْآخِرَةِ ثُمَّ دَعَاهَا فَوَعَظَهَا وَذَكَّرَهَا وَأَخْبَرَهَا أَنَّ عَذَاب الدُّنْيَا أَهْون من عَذَاب الْآخِرَة
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn ‘Umar said that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) made a man and his wife invoke curses when the man disowned her child, and separated them and attributed the child to the woman. In his tradition transmitted by both of them it says that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) exhorted and admonished the man and informed him that punishment in this world is easier than that in the next. He then summoned the woman and exhorted and admonished her and told her that punishment in this world is easier than that in the next. (Bukhari and Muslim.)
اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرد اور عورت کے درمیان لعان کرایا اور مرد نے بچے سے انکار کیا۔ آپ نے ان کے درمیان تفریق کر دی اور بچے کو عورت سے ملحق کر دیا۔ بخاری و مسلم دونوں کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مرد کو نصیحت فرمائی اور یاد دلایا اور بتایا کہ دنیا کا عذاب آخرت کے عذاب سے ہلکا ہے۔ پھر عورت کو بلایا اور اسے نصیحت فرمائی اور یاد دلایا اور بتایا کہ دنیا کا عذاب آخرت کے عذاب سے ہلکا ہے۔ (بخاری و مسلم)
