عربی (اصل)
وَعَنْهَا قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي لأعْلم إِذا كنت عني راضية وَإِذا كنت عني غَضْبَى» فَقُلْتُ: مِنْ أَيْنَ تَعْرِفُ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: " إِذَا كُنْتِ عَنِّي رَاضِيَةً فَإِنَّكَ تَقُولِينَ: لَا وَرَبِّ مُحَمَّدٍ وَإِذَا كُنْتِ عَلَيَّ غَضْبَى قُلْتِ: لَا وَرَبِّ إِبْرَاهِيمَ ". قَالَتْ: قُلْتُ: أَجَلْ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَهْجُرُ إِلَّا اسْمَكَ
انگریزی ترجمہ
She told that God’s Messenger said to her, “I know when you are pleased with me and when you are angry with me.” She asked how he knew that and he replied that when she was pleased with him she said, ‘'No, by Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him)’s Lord,” but when she was angry with him she said, “No, by Abraham (upon him be peace)'s Lord.” She then said, “I swear by God, Messenger of God, that is so; it is only your name that I omit.” (Bukhari and Muslim.)
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: مجھے معلوم ہوتا ہے جب تم مجھ سے راضی ہو اور جب ناراض ہو۔ میں نے عرض کیا: آپ کو کیسے معلوم ہوتا ہے؟ فرمایا: جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو تو کہتی ہو: نہیں، محمد کے رب کی قسم! اور جب ناراض ہوتی ہو تو کہتی ہو: نہیں، ابراہیم کے رب کی قسم! انہوں نے فرمایا: ہاں اللہ کی قسم یا رسول اللہ! میں صرف آپ کا نام چھوڑتی ہوں (دل سے نہیں)۔ (بخاری و مسلم)
