عربی (اصل)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا فَإِنَّهُنَّ خُلِقْنَ مِنْ ضِلَعٍ وَإِنَّ أَعْوَجَ شَيْءٍ فِي الضِّلَعِ أَعْلَاهُ فَإِنْ ذَهَبْتَ تُقِيمُهُ كَسْرَتَهُ وَإِنْ تَرَكْتَهُ لَمْ يَزَلْ أَعْوَجَ فَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ»
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Huraira reported the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) as saying, “Act kindly toward women, for they were created from a rib and the most crooked part of a rib is its top. If you attempt to straighten it you will break it, and if you leave it alone it will remain crooked; so act kindly towards women.” (Bukhari and Muslim.)
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورتوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت قبول کرو کیونکہ وہ پسلی سے پیدا کی گئی ہیں اور پسلی میں سب سے ٹیڑھا حصہ اس کا اوپری حصہ ہے۔ اگر تم اسے سیدھا کرنے لگو تو توڑ دو گے اور اگر چھوڑ دو تو ہمیشہ ٹیڑھی رہے گی۔ پس عورتوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت قبول کرو۔ (بخاری و مسلم)
