عربی (اصل)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَسْلَمَتِ امْرَأَةٌ فَتَزَوَّجَتْ فَجَاءَ زَوْجُهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ وَعَلِمَتْ بِإِسْلَامِي فَانْتَزَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ زَوْجِهَا الْآخَرِ وَرَدَّهَا إِلَى زَوْجِهَا الْأَوَّلِ وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّهُ قَالَ: إِنَّهَا أَسْلَمَتْ مَعِي فَرَدَّهَا عَلَيْهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn ‘Abbas told that a woman who had accepted Islam married, and her husband (i.e. the one she had left to marry another when she became a Muslim) went to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and said, "Messenger of God, I have accepted Islam and she knew that I had done so.” So God’s Messenger took her away from her second husband and restored her to her first. In a version he said, “She accepted Islam along with me,” so he restored her to him. Abu Dawud transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں: ایک عورت مسلمان ہوئی اور اس نے (دوسرا) نکاح کر لیا۔ پھر اس کا (پہلا) شوہر نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بھی مسلمان ہو چکا ہوں اور اسے میرے مسلمان ہونے کا علم تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اسے دوسرے شوہر سے چھڑا کر پہلے شوہر کو واپس کر دیا۔ ایک روایت میں ہے: اس نے عرض کیا: وہ میرے ساتھ مسلمان ہوئی تھی، تو آپ نے اسے اس (پہلے شوہر) کو واپس کر دیا۔ (حضرت ابوداؤد)
