عربی (اصل)
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فِي رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَدِينَةِ: " رَأَيْتُ امْرَأَةً سَوْدَاءَ ثَائِرَةَ الرَّأْسِ خَرَجَتْ مِنَ الْمَدِينَةِ حَتَّى نَزَلَتْ مَهْيَعَةَ فَتَأَوَّلْتُهَا: أَنَّ وَبَاءَ الْمَدِينَةِ نُقِلَ إِلَى مَهْيَعَةَ وَهِيَ الْجُحْفَةُ ". رَوَاهُ البُخَارِيّ
انگریزی ترجمہ
'Abdallah b. ‘Umar told of the vision the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) had about Medina. He said, “I saw a black woman with dishevelled hair go out of Medina and settle at Mahya'a, and interpreted it as meaning that the pestilence of Medina had been transferred to Mahya'a, which is al-Juhfa.” Bukhari transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے مدینہ کے بارے میں خواب کا ذکر کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: میں نے ایک سیاہ، پراگندہ بالوں والی عورت کو دیکھا کہ وہ مدینہ سے نکلی یہاں تک کہ مَھیَعَہ میں اتری۔ میں نے اس کی تعبیر یہ لی کہ مدینہ کی وبا جحفہ (مھیعہ) میں منتقل ہو گئی۔ (بخاری)
