عربی (اصل)
وَعَن عمرانَ بنِ حُصينٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأبي: «يَا حُصَيْن كم تعبد الْيَوْم إِلَهًا؟» قَالَ أَبِي: سَبْعَةً: سِتًّا فِي الْأَرْضِ وواحداً فِي السَّماءِ قَالَ: «فَأَيُّهُمْ تَعُدُّ لِرَغْبَتِكَ وَرَهْبَتِكَ؟» قَالَ: الَّذِي فِي السَّمَاءِ قَالَ: «يَا حُصَيْنُ أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَسْلَمْتَ عَلَّمْتُكَ كَلِمَتَيْنِ تَنْفَعَانِكَ» قَالَ: فَلَمَّا أَسْلَمَ حُصينٌ قَالَ: يَا رسولَ الله علِّمني الكلمتينِ اللَّتينِ وَعَدتنِي فَقَالَ: «قل اللَّهُمَّ أَلْهِمْنِي رُشْدِي وَأَعِذْنِي مِنْ شَرِّ نَفْسِي» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
انگریزی ترجمہ
Hadrat 'Imran b. Husain told of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) asking his father, “How many gods do you worship to-day, Husain?” His father replied, “Seven, six in the earth and one in heaven.” He asked, “Which of them do you take account of regarding your hopes and your fears?” On receiving his reply that it was the one in heaven, he said, “If you were to accept Islam, Husain, I would teach you two phrases which would benefit you.” When Husain accepted Islam" he asked God’s messenger to teach him the two phrases he had promised him, and he told him to say, “O God, direct me in the right way and deliver me from the evil within myself.” Tirmidhi transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے میرے والد سے فرمایا: اے حصین! آج تم کتنے معبودوں کی عبادت کرتے ہو؟ میرے والد نے کہا: سات، چھ زمین میں اور ایک آسمان میں۔ آپ نے فرمایا: ان میں سے کسے اپنی امید اور خوف کے لیے شمار کرتے ہو؟ کہا: جو آسمان میں ہے۔ آپ نے فرمایا: اے حصین! اگر تم اسلام قبول کر لو تو میں تمہیں دو کلمے سکھاؤں جو تمہیں نفع دیں گے۔ جب حصین نے اسلام قبول کیا تو عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے وہ دو کلمے سکھائیں جن کا آپ نے وعدہ فرمایا تھا۔ آپ نے ارشاد فرمایا: کہو: اے اللہ! مجھے رشد و ہدایت کا الہام فرما اور میرے نفس کے شر سے مجھے بچا۔ (ترمذی)
