عربی (اصل)
وَعَن بُرَيْدَة قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ السُّوقَ قَالَ: «بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ السُّوقِ وَخَيْرِ مَا فِيهَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُصِيبَ فِيهَا صَفْقَةً خَاسِرَةً» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِير
انگریزی ترجمہ
Hadrat Buraida reported that when the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) entered the market he said, “In the name of God. O God, I ask Thee for the good of this market and the good of what it contains, and I seek refuge in Thee from its evil and the evil of what it contains. O God, I seek refuge in Thee lest I get a bad bargain in it.” Baihaqi transmitted it in ad-Da‘ awat al-kabir.
اردو ترجمہ
حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جب بازار میں داخل ہوتے تو فرماتے: اللہ کے نام سے۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس بازار کی بھلائی مانگتا ہوں اور جو اس میں ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں اور اس کے شر سے اور جو اس میں ہے اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ اس میں کوئی خسارے کا سودا کروں۔ (بیہقی فی الدعوات الکبیر)
