عربی (اصل)
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «إِنَّ للَّهِ مائةَ رَحْمَةٍ أَنْزَلَ مِنْهَا رَحْمَةً وَاحِدَةً بَيْنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ وَالْبَهَائِمِ وَالْهَوَامِّ فَبِهَا يَتَعَاطَفُونَ وَبِهَا يَتَرَاحَمُونَ وَبِهَا تَعْطُفُ الْوَحْشُ عَلَى وَلَدِهَا وَأَخَّرَ اللَّهُ تِسْعًا وَتِسْعِينَ رَحْمَةً يَرْحَمُ بِهَا عِبَادَهُ يَوْمَ الْقِيَامَة» وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ عَنْ سَلْمَانَ نَحْوُهُ وَفِي آخِرِهِ قَالَ: «فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ أَكْمَلَهَا بِهَذِهِ الرَّحْمَة»
انگریزی ترجمہ
Hadrat He reported God’s messenger as saying, “God has a hundred, mercies of which He has sent down one among jinn and men, animals and creeping things. By it they are kind to one another, by it they show mercy to one another, and by it the wild beast is kind to its young. But God has kept back ninety-nine mercies by which He will show mercy to His servants on the day of resurrection.” (Bukhari and Muslim). A version by Muslim from Hadrat Salman has something similar, at the end of which he said, “When the day of resurrection comes He will complete them with this one.”
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ کی سو رحمتیں ہیں۔ ان میں سے ایک رحمت جنّات، انسانوں، چوپایوں اور کیڑے مکوڑوں کے درمیان نازل فرمائی ہے۔ اسی سے وہ ایک دوسرے پر مہربانی کرتے ہیں اور اسی سے ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں اور اسی سے جنگلی جانور اپنے بچے پر شفقت کرتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے ننانوے رحمتیں محفوظ رکھی ہیں جن سے قیامت کے دن اپنے بندوں پر رحم فرمائے گا۔ مسلم کی حضرت سلمان سے ایک روایت میں اسی جیسا مضمون ہے اور اس کے آخر میں ہے: جب قیامت کا دن آئے گا تو اللہ تعالیٰ اس ایک رحمت سے (بھی) ان رحمتوں کو مکمل فرمائے گا۔ (بخاری و مسلم)
