عربی (اصل)
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي اتَّخَذْتُ عِنْدَكَ عَهْدًا لَنْ تُخْلِفَنِيهِ فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ فَأَيُّ الْمُؤْمِنِينَ آذَيْتُهُ شَتَمْتُهُ لَعَنْتُهُ جَلَدْتُهُ فَاجْعَلْهَا لَهُ صَلَاةً وَزَكَاةً وَقُرْبَةً تُقَرِّبُهُ بِهَا إِلَيْكَ يَوْم الْقِيَامَة»
انگریزی ترجمہ
Hadrat He reported God’s messenger as. saying, “O God, I have entered into a covenant with Thee which Thou wilt not break. I am only a human being, so when I have injured, reviled, cursed or beaten a believer, make that for him a mercy, a purification and a means by which Thou wilt bring him near to Thee on the day of resurrection.” (Bukhari and Muslim.)
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! میں نے تیرے ہاں ایک عہد لے لیا ہے جسے تو کبھی نہیں توڑے گا۔ میں تو بشر ہوں، جس مؤمن کو میں نے تکلیف دی ہو، اسے برا بھلا کہا ہو، لعنت کی ہو یا مارا ہو تو اسے اس کے لیے رحمت، زکوٰۃ اور قربت بنا دے جس سے تو قیامت کے دن اسے اپنے قریب کرے۔ (بخاری و مسلم)
