عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي عَطِيَّةَ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَمَسْرُوقٌ عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْنَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدُهُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ وَالْآخَرُ: يُؤَخِّرُ الْإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ. قَالَتْ: أَيُّهُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ؟ قُلْنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ. قَالَتْ: هَكَذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخَرُ أَبُو مُوسَى. رَوَاهُ مُسْلِمٌ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu ‘Atiya said:Masruq and I visited Hadrat 'A'isha and said, “Mother of the faithful, there are two of Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him)’s companions one of whom hastens to break the fast and hastens to pray while the other delays breaking the fast and delays praying. She asked which of them hastened to break the fast and hastened to pray, and when we told her that he was ‘Abdallah b. Mas'ud she said, "Thus did God’s messenger do." The other was Hadrat Abu Musa. Muslim transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت ابو عطیہ فرماتے ہیں: میں اور مسروق حضرت حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس گئے اور عرض کیا: اُمّ المؤمنین! محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے دو صحابہ ہیں، ایک افطار میں جلدی کرتے ہیں اور نماز میں بھی جلدی کرتے ہیں، اور دوسرے افطار میں دیر کرتے ہیں اور نماز میں بھی دیر کرتے ہیں۔ انہوں نے پوچھا: کون افطار اور نماز میں جلدی کرتا ہے؟ ہم نے کہا: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ دوسرے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔ (مسلم)
