عربی (اصل)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَلَمْ يُؤَدِّ زَكَاتَهُ مُثِّلَ لَهُ مَالُهُ شُجَاعًا أَقْرَعَ لَهُ زَبِيبَتَانِ يُطَوَّقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَأْخُذ بِلِهْزِمَتَيْهِ - يَعْنِي بشدقيه - يَقُولُ: أَنَا مَالُكَ أَنَا كَنْزُكَ ". ثُمَّ تَلَا هَذِه الْآيَة: (وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ من فَضله) إِلَى آخر الْآيَة. رَوَاهُ البُخَارِيّ
انگریزی ترجمہ
Hadrat He reported God s messenger as saying, “If God gives anyone property and he does not pay the zakat on it, his property will be made to appear to him on the day of resurrection as a large bald snake with black spots over its eyes. It will be put round his neck on the day of resurrection, then seize his lihzamatani, i.e. his jaws, then say, ‘I am your property; I am your treasure’.” He then recited, “Let not those who are niggardly think…”* Bukhari transmitted it. * Quran 3:180
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جسے اللہ نے مال دیا اور اس نے اس کی زکوٰۃ ادا نہ کی تو قیامت کے دن اس کا مال ایک گنجے سانپ کی شکل میں بنایا جائے گا جس کی آنکھوں پر دو سیاہ نقطے ہوں گے، وہ قیامت کے دن اس کے گلے میں طوق بنا دیا جائے گا اور اسے جبڑوں سے پکڑ کر کہے گا: میں تیرا مال ہوں، میں تیرا خزانہ ہوں۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: جو لوگ اللہ کے فضل سے ملنے والے مال میں بخل کرتے ہیں وہ اسے اپنے لیے اچھا نہ سمجھیں بلکہ یہ ان کے لیے برا ہے۔ (بخاری)
