عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: زَارَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْرَ أُمِّهِ فَبَكَى وَأَبْكَى مَنْ حَوْلَهَ فَقَالَ: «اسْتَأْذَنْتُ رَبِّي فِي أَن أسْتَغْفر لَهَا فَلم يُؤذن لي ن وَاسْتَأْذَنْتُهُ فِي أَنْ أَزُورَ قَبْرَهَا فَأُذِنَ لِي فَزُورُوا الْقُبُورَ فَإِنَّهَا تُذَكِّرُ الْمَوْتَ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Huraira said that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) visited his mother’s grave and wept and caused those around him to weep. He then said, "I asked my Lord's permission to pray for forgiveness for her, but I was not allowed; I then asked His permission to visit her grave and I was allowed; so visit graves, for they make one mindful of death.” Muslim transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی والدہ ماجدہ کی قبر کی زیارت فرمائی، آپ رو پڑے اور آپ کے ارد گرد والے بھی رو پڑے۔ پھر ارشاد فرمایا: میں نے اپنے رب سے ان کے لیے مغفرت کی دعا کرنے کی اجازت مانگی تو مجھے اجازت نہ دی گئی، اور میں نے ان کی قبر کی زیارت کی اجازت مانگی تو مجھے اجازت دی گئی۔ پس قبروں کی زیارت کرو کیونکہ یہ موت یاد دلاتی ہے۔ (مسلم)
