عربی (اصل)
وَعَنْ قُرَّةَ الْمُزَنِيِّ: أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَأْتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ابْنٌ لَهُ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَتُحِبُّهُ؟» فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَبَّكَ اللَّهُ كَمَا أُحِبُّهُ. فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مَا فَعَلَ ابْنُ فُلَانٍ؟» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَّا تحب أَلا تَأْتِيَ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ إِلَّا وَجَدْتَهُ يَنْتَظِرُكَ؟» فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَهُ خَاصَّةً أَمْ لِكُلِّنَا؟ قَالَ: «بَلْ لِكُلِّكُمْ» . رَوَاهُ أَحْمد
انگریزی ترجمہ
Qurra al-Muzani said that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) asked a man who used to come to him along with a son of his whether he loved his son, and the man replied, “Messenger of God, may God love you as I love him." The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) missed him, and on enquiring what had happened to so and so’s son he was told that he had died. Thereupon he said, “Would you not like to find him waiting for you no matter to which gate of paradise you came?” A man asked whether that applied particularly to him, or to all of them, and he told him that it applied to them all. Ahmad transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت قرہ مزنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آتا تھا اور اس کا بیٹا ساتھ ہوتا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا: کیا تم اسے محبت کرتے ہو؟ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ آپ سے ایسی محبت فرمائے جیسی میں اس سے محبت کرتا ہوں۔ پھر آپ نے اسے کچھ دنوں نہ دیکھا تو فرمایا: فلاں کے بیٹے کا کیا ہوا؟ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ فوت ہو گیا۔ آپ نے اس کے باپ سے فرمایا: کیا تم پسند نہیں کروگے کہ جنت کا جو بھی دروازہ تم آؤ وہاں اسے اپنا انتظار کرتا پاؤ؟ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا یہ صرف اسی کے لیے ہے یا سب کے لیے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: بلکہ سب کے لیے ہے۔ (احمد، نسائی)
