عربی (اصل)
وَعَن أبي بردة قَالَ: أُغمي على أبي مُوسَى فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ تَصِيحُ بِرَنَّةٍ ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ: أَلَمْ تَعْلَمِي؟ وَكَانَ يُحَدِّثُهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَنَا بَرِيءٌ مِمَّنْ حَلَقَ وَصَلَقَ وَخَرَقَ» . وَلَفظه لمُسلم
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Burda said that Hadrat Abu Musa al-Ash'ari fainted and his wife Umm ‘Abdallah began to shout with a piercing cry. He then came round, and asking her if she was quite ignorant, he told her that God’s messenger had said, "I have no connection with one who shaves, shouts and tears his clothing." (Bukharl and Muslim, the wording being Muslim's.)
اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر بیہوشی طاری ہوئی تو ان کی بیوی ام عبداللہ چیخ کر رونے لگیں۔ پھر جب ہوش آیا تو فرمایا: کیا تمہیں معلوم نہیں؟ اور وہ انہیں بتایا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو سر منڈائے (غم میں)، چیخے اور کپڑے پھاڑے اس سے میری کوئی نسبت نہیں۔ (بخاری و مسلم، الفاظ مسلم کے ہیں)
