عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: ذُكِرَتِ الْحُمَّى عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَبَّهَا رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَسُبَّهَا فَإِنَّهَا تَنْفِي الذُّنُوبَ كَمَا تَنْفِي النَّارُ خَبَثَ الْحَدِيدِ» . رَوَاهُ ابْن مَاجَه
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Huraira said that fever was mentioned in the presence of God’s messenger, and when a man reviled it the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Do not revile it, for it removes sins as fire removes the dross of iron.” Ibn Majah transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بخار کا ذکر ہوا تو ایک شخص نے بخار کو برا بھلا کہا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بخار کو برا مت کہو کیونکہ یہ گناہوں کو اس طرح دور کرتا ہے جیسے آگ لوہے کے میل کو دور کرتی ہے۔ (ابن ماجہ)
