عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ خَمْسٌ: رَدُّ السَّلَامِ وَعِيَادَةُ الْمَرِيضِ وَاتِّبَاعُ الْجَنَائِزِ وَإِجَابَةُ الدعْوَة وتشميت الْعَاطِس "
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Huraira reported God’s messenger as saying, “A Muslim has five duties towards another Muslim:to return a salutation, visit the sick, follow funerals, accept an invitation and say ‘God have mercy on you’ when one sneezes.” (Bukhari and Muslim.)
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کے پانچ حقوق ہیں: سلام کا جواب دینا، بیمار کی عیادت کرنا، جنازے کے پیچھے جانا، دعوت قبول کرنا اور چھینکنے والے کو جواب دینا (یعنی جب وہ الحمد للہ کہے تو یرحمک اللہ کہنا)۔ (بخاری و مسلم)
