عربی (اصل)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا لَعَنَ الرِّيحَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «لَا تَلْعَنُوا الرِّيحَ فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ وَأَنَّهُ مَنْ لَعَنَ شَيْئًا لَيْسَ لَهُ بِأَهْلٍ رَجَعَتِ اللَّعْنَةُ عَلَيْهِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn ‘Abbas told how the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, when a man cursed the wind in his presence, "Do not curse the wind, for it is under command; if anyone curses a thing which does not deserve it, the curse will return on himself." Tirmidhi transmitted it and said this is a gharib tradition.
اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ہوا پر لعنت کی۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ہوا پر لعنت نہ کرو کیونکہ یہ مامور ہے (اللہ تعالیٰ کے حکم سے چلتی ہے)۔ جو شخص کسی ایسی چیز پر لعنت کرے جو لعنت کی مستحق نہ ہو تو لعنت اسی پر لوٹ آتی ہے۔ (ترمذی)
