عربی (اصل)
وَعَن سُفْيَان بن عبد الله الثَّقَفِيّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قُلْ لِي فِي الْإِسْلَامِ قَوْلًا لَا أَسْأَلُ عَنْهُ أَحَدًا بَعْدَكَ وَفِي رِوَايَةٍ: غَيْرَكَ قَالَ: " قُلْ: آمَنْتُ بِاللَّه ثمَّ اسْتَقِم. رَوَاهُ مُسلم
انگریزی ترجمہ
Sufyan b. ‘Abdallah ath-Thaqafi reported that he said, "Messenger of God, say something about Islam concerning which I shall need to ask no one after you are gone.” (A version has "anyone else”.) He said, "Say, ‘I believe in God’, then keep to the straight path.” Muslim transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت سفیان بن عبداللہ ثقفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے اسلام کے بارے میں ایسی بات بتائیے کہ آپ کے بعد مجھے کسی اور سے پوچھنے کی ضرورت نہ ہو۔ ایک روایت میں ہے: آپ کے علاوہ۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہو: میں اللہ پر ایمان لایا، پھر استقامت اختیار کرو۔ (مسلم)
