عربی (اصل)
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ وَصَدَقَ أَبُو بَكْرٍ. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا مِنْ رَجُلٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا ثُمَّ يَقُومُ فَيَتَطَهَّرُ ثُمَّ يُصَلِّي ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إِلَّا غَفَرَ الله لَهُ ثمَّ قَرَأَ هَذِه الاية: (وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذكرُوا الله فاستغفروا لذنوبهم) رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ إِلَّا أَنَّ ابْنَ مَاجَه لم يذكر الْآيَة
انگریزی ترجمہ
Hadrat ‘Ali said:Hadrat Abu Bakr told me, and Hadrat Abu Bakr spoke the truth, that he heard God’s Messenger say, “No man will commit a sin, then get up and purify himself, then pray, then ask God’s foigiveness without God forgiving him.” Then he recited, "And those who, when they do something to be ashamed of, or who wrong themselves, remember God and ask forgiveness for their sins” (Al-Qur’an; 3:135). Tirmidhi and Ibn Majah transmitted it, but Ibn Majah did not mention the verse.
اردو ترجمہ
حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا اور حضرت ابو بکر نے سچ فرمایا۔ فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جب کوئی آدمی گناہ کرے، پھر اٹھ کر پاکیزگی حاصل کرے (وضو کرے)، پھر نماز پڑھے، پھر اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے، تو اللہ تعالیٰ ضرور اسے بخش دیتا ہے۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: 'اور جنہوں نے کوئی بے حیائی کا کام کیا یا اپنی جانوں پر ظلم کیا تو اللہ کو یاد کیا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگی' (آلِ عمران: ۱۳۵)۔ (ترمذی، ابو داؤد، نسائی، ابن ماجہ)
