عربی (اصل)
957 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلاً أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ وُلِدَ لِي غُلاَمٌ أَسْوَدُ، فَقَالَ: هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: مَا أَلْوَانَهَا قَالَ: حُمْرٌ قَالَ: هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: فَأَنَّى ذَلِكَ قَالَ: لَعَلَّهُ نَزَعَهُ عِرْقٌ قَالَ: فَلَعَلَّ ابْنكَ هذَا نَزَعَهُ
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that a man came to the Prophet (peace be upon him) and said: "O Messenger of Allah, a black child has been born to me." The Prophet said: "Do you have camels?" He said: "Yes." He asked: "What color are they?" He said: "Red." He asked: "Is there a grayish-brown one among them?" He said: "Yes." He asked: "How did that come about?" He said: "Perhaps an ancestral strain caused it." The Prophet said: "Likewise, perhaps an ancestral strain caused this in your son."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک صحابی نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میرے یہاں تو کالا کلوٹا بچہ پیدا ہوا ہے، اس پر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تمہارے پاس کچھ اونٹ بھی ہیں؟“انہوں نے کہا کہ جی ہاں، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے دریافت فرمایا:”ان کے رنگ کیسے ہیں؟“انہوں نے کہا کہ سرخ رنگ کے ہیں، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے دریافت فرمایا:”ان میں کوئی سیاہی مائل سفید اونٹ بھی ہے؟“انہوں نے کہا کہ جی ہاں، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے اس پر فرمایا:”پھر یہ کہاں سے آ گیا؟“انہوں نے کہا کہ اپنی نسل کے کسی بہت پہلے کے اونٹ پر یہ پڑا ہو گا، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اسی طرح تمہارا یہ لڑکا بھی اپنی نسل کے کسی دور کے رشتہ دار پر پڑا ہو گا۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب اللعان/حدیث: 957]
