عربی (اصل)
755 صحيح حديث عَائِشَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ[ص:38]فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَأَهْلَلْنَا بِعُمْرَةٍ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْىٌ فَلْيُهِلَّ بِالْحَجِّ مَعَ الْعُمْرَةِ، ثُمَّ لاَ يَحِلَّ حَتَّى يَحِلَّ مِنْهُمَا جَميعًا فَقَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ، وَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ وَلاَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَشَكَوْتُ ذلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: انْقُضِى رَأْسَكِ، وَامْتَشِطِى وَأَهِلِّى بِالْحَجِّ وَدَعِي الْعُمْرَةَ فَفَعَلْتُ فَلَمَّا قَضَيْنَا الْحَجَّ أَرْسَلَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ إِلَى التَّنْعِيمِ، فَاعْتَمَرْتُ فَقَالَ: هذِهِ مَكَانَ عُمْرَتِكِ قَالَتْ: فَطَافَ الَّذِينَ كَانُوا أَهَلُّوا بِالْعُمْرَةِ بِالبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالمَرْوَةِ، ثُمَّ حَلُّوا، ثُمَّ طَافُوا طَوافًا وَاحِدًا بَعْدَ أَنْ رَجَعُوا مِنْ مِنًى وَأَمَّا الَّذيِنَ جَمَعُوا الْحَجَّ وَالعُمْرَةَ فَإِنَّمَا طَافُوا طَوافًا وَاحِدًا
انگریزی ترجمہ
Narrated Aishah (may Allah be pleased with her): "We went out with the Prophet (peace be upon him) during the Farewell Pilgrimage, and we assumed Ihram for Umrah. Then the Prophet (peace be upon him) said: 'Whoever has a sacrificial animal with him should assume Ihram for Hajj along with Umrah, and should not come out of Ihram until he has completed both.' I arrived in Makkah while menstruating, so I did not perform Tawaf of the House or Sa'y between Safa and Marwah. I complained about this to the Prophet (peace be upon him), and he said: 'Undo your hair, comb it, assume Ihram for Hajj, and leave the Umrah.' So I did that. When we completed the Hajj, the Prophet (peace be upon him) sent me with Abdur-Rahman ibn Abi Bakr to al-Tan'im, and I performed Umrah. He said: 'This is in place of your Umrah.' She said: Those who had assumed Ihram for Umrah performed Tawaf of the House and Sa'y between Safa and Marwah, then came out of Ihram, and then performed another Tawaf after returning from Mina. As for those who combined Hajj and Umrah, they performed only one Tawaf."
اردو ترجمہ
نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی زوجہ مطہرہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہم حجۃ الوداع میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ روانہ ہوئے، پہلے ہم نے عمرہ کا احرام باندھا لیکن نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جس کے ساتھ قربانی ہو تو اسے عمرہ کے ساتھ حج کا بھی احرام باندھ لینا چاہیے، ایسا شخص درمیان میں حلال نہیں ہو سکتا بلکہ حج اور عمرہ دونوں سے ایک ساتھ حلال ہو گا۔“میں بھی مکہ آئی تھی، اس وقت میں حائضہ ہو گئی، اس لیے نہ بیت اللہ کا طواف کر سکی اور نہ صفا اور مروہ کی سعی، میں نے اس کے متعلق نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے شکوہ کیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اپنا سر کھول ڈال، کنگھا کر اور عمرہ چھوڑ کر حج کا احرام باندھ لے۔“چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا، پھر جب ہم حج سے فارغ ہو گئے تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھے میرے بھائی عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تنعیم بھیجا، میں نے وہاں سے عمرہ کا احرام باندھا (اور عمرہ ادا کیا)، نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”یہ تمہارے اس عمرہ کے بدلے میں ہے (جسے تم نے چھوڑ دیا تھا)۔“سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ جن لوگوں نے (حجۃ الوداع میں) صرف عمرہ کا احرام باندھا تھا وہ بیت اللہ کا طواف، صفا اور مروہ کی سعی کر کے حلال ہو گئے، پھر منی سے واپس ہونے پر دوسرا طواف (یعنی طواف الزیارۃ) کیا، لیکن جن لوگوں نے حج اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا تھا انہوں نے صرف ایک ہی طواف کیا یعنی طواف الزیارۃ۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 755]
