عربی (اصل)
729 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفُ فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، فَكُنْتُ أَضْرِبُ لَهُ خِبَاءً، فَيُصَلِّي الصُّبْحَ، ثُمَّ يَدْخُلُهُ؛ فَاسْتَأْذَنَتْ حَفْصَةُ عَائِشَةَ أَنْ تَضْرِبَ خِبَاءً، فَأَذِنَتْ لَهَا فَضَرَبَتْ خِبَاءً؛ فَلَمَّا رَأَتْهُ زَيْنَبُ ابْنَةُ جَحْشٍ ضَرَبَتْ خِبَاءً آخَرَ؛ فَلَمَّا أَصْبَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى الأَخْبِيَةَ، فَقَالَ: مَا هذَا فَأُخْبِرَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: آلْبِر تُرَوْنَ بِهِنَّ فَتَرَكَ الاعْتِكَافَ ذلِكَ الشَّهْرَ، ثُمَّ اعْتَكَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ
انگریزی ترجمہ
A'ishah (may Allah be pleased with her) said: The Prophet (peace be upon him) used to observe i'tikaf during the last ten days of Ramadan. I would pitch a tent for him, and he would pray the dawn prayer and then enter it. Hafsah asked A'ishah for permission to pitch a tent, and she gave her permission. When Zaynab bint Jahsh saw it, she pitched another tent. When the Prophet (peace be upon him) saw the tents in the morning, he said: "What is this?" When he was told, the Prophet (peace be upon him) said: "Do you think they did this out of righteousness?" He abandoned i'tikaf that month and then observed i'tikaf for ten days in Shawwal.
اردو ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمرمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کیا کرتے تھے، میں آپ کے لیے (مسجد میں) ایک خیمہ لگا دیتی اور آپ صبح کی نماز پڑھ کر اس میں چلے جاتے تھے، پھر سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے خیمہ کھڑا کرنے کی (اپنے اعتکاف کے لیے) اجازت چاہی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اجازت دے دی اور انہوں نے ایک خیمہ کھڑا کر لیا، جب سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا نے دیکھا تو انہوں نے بھی (اپنے لیے) ایک خیمہ کھڑا کر لیا، صبح ہوئی تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے کئی خیمے دیکھے تو فرمایا:”یہ کیا ہے؟“آپ کو ان کی حقیقت کی خبر دی گئی، آپ نے فرمایا:”کیا تم سمجھتے ہو یہ خیمے ثواب کی نیت سے کھڑے کیے گئے ہیں؟“پس آپ نے اس مہینہ (رمضان کا) اعتکاف چھوڑ دیا اور شوال کے عشرہ کا اعتکاف کیا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الاعتكاف/حدیث: 729]
