عربی (اصل)
339 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رضي الله عنه، قَالَ: قَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجْمَ بِمَكَّةَ فَسَجَدَ فِيهَا وَسَجَدَ مَنْ مَعَهُ غَيْرَ شَيْخٍ أَخَذَ كفًّا مِنْ حَصًى أَوْ تُرَابٍ فَرَفَعَهُ إِلَى جَبْهَتِهِ، وَقَال: يَكْفِينِي هذَا؛ فَرَأَيْتُهُ بَعْدَ ذلِكَ قُتِلَ كَافِرًا
انگریزی ترجمہ
Narrated Abdullah ibn Mas'ud: The Prophet (peace be upon him) recited Surah al-Najm in Mecca and prostrated during it. Everyone with him prostrated except an old man who took a handful of pebbles or dirt, raised it to his forehead, and said: "This is enough for me." I later saw him killed as a disbeliever.
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ مکہ میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے سورہ النجم کی تلاوت کی اور سجدہ کیا، آپ کے پاس جتنے آدمی تھے (مسلمان اور کافر) ان سب نے بھی آپ کے ساتھ سجدہ کیا، البتہ ایک بوڑھا شخص (امیہ بن خلف) اپنے ہاتھ میں کنکری یا مٹی اٹھا کر اپنی پیشانی تک لے گیا اور کہا میرے لیے یہی کافی ہے، میں نے دیکھا کہ بعد میں وہ بوڑھا کافر ہی رہ کر مارا گیا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 339]
