عربی (اصل)
1605 صحيح حديث أَنَسٍ رضي الله عنه، قَالَ: أْهْدِيَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةُ سُنْدُسٍ، وَكَانَ يَنْهى عَنِ الْحَرِيرِ فَعَجِبَ النَّاسُ مِنْهَا فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِنْ هذَا
انگریزی ترجمہ
Narrated Anas (may Allah be pleased with him): A garment of thick brocade was gifted to the Prophet (peace be upon him) — and he used to forbid silk (for men). The people marveled at it. He said, "By the One in Whose Hand is the soul of Muhammad, the handkerchiefs of Sa'd ibn Mu'adh in Paradise are more beautiful than this."
اردو ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں دبیز قسم کے ریشم کا ایک جبہ ہدیے کے طور پر پیش کیا گیا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلماس کے استعمال سے مردوں کو منع فرماتے تھے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بڑی حیرت ہوئی کہ کتنا عمدہ ریشم ہے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تمہیں اس پر حیرت ہے؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمدصلی اللہ علیہ وسلمکی جان ہے! جنت میں سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے رومال اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1605]
