عربی (اصل)
159 صحيح حديث الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ رضي الله عنه، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ: أَمَعَكَ مَاءٌ قُلْتُ: نَعَمْ؛ فَنَزَلَ عَنْ رَاحِلَتِهِ، فَمَشَى حَتَّى تَوَارَى عَنِّي فِي سَوَادِ اللَّيْلِ، ثُمَّ جَاءَ، فَأَفْرَغْتُ عَلَيْهِ الإِدَاوَةَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ مِنْ صُوفٍ فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُخْرِجَ ذِرَاعيْهِ مِنْهَا، حَتَّى أَخْرَجَهُمَا مِنْ أَسْفَلِ الْجبَّةِ، فَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ أَهْوَيْتُ لأَنْزِعَ خُفَّيْهِ، فَقَالَ: دَعْهُما فَإِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا طاهِرَتَيْنِ فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا
انگریزی ترجمہ
Al-Mughirah ibn Shu'bah (may Allah be pleased with him) narrated: I was with the Prophet (peace be upon him) one night on a journey. He asked: "Do you have water?" I said: "Yes." He dismounted his riding animal, walked until he disappeared in the darkness of the night, then came back. I poured water for him from the container. He washed his face, his arms — he was wearing a garment with tight sleeves, so he brought his arms out from beneath the garment — then he wiped his head and wiped over his leather socks.
اردو ترجمہ
سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں ایک رات سفر میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ تھا، آپ نے دریافت فرمایا:”تمہارے پاس پانی ہے؟“میں نے عرض کیا کہ جی ہاں، نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلماپنی سواری سے اترے اور چلتے رہے یہاں تک کہ رات کی تاریکی میں آپ چھپ گئے، پھر واپس تشریف لائے تو میں نے برتن کا پانی آپ کو استعمال کرایا، نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنا چہرہ دھویا، ہاتھ دھوئے، آپ اون کا جبہ پہنے ہوئے تھے جس کی آستینیں چڑھانی آپ کے لیے دشوار تھیں، چنانچہ آپ نے اپنے ہاتھ جبے کے نیچے سے نکالے اور بازوؤں کو (کہنیوں تک) دھویا، پھر سر پر مسح کیا، پھر میں بڑھا کہ نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمکے موزے اتار دوں لیکن آپ نے فرمایا:”رہنے دو، میں نے طہارت کے بعد انہیں پہنا تھا“، چنانچہ آپ نے ان پر مسح کیا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الطهارة/حدیث: 159]
