عربی (اصل)
1572 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ لاِبْنِ جَعْفَرٍ رضي الله عنهما: أَتَذْكُرُ إِذْ تَلَقَّيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأنْتَ وَابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ: نَعَمْ فَحَمَلَنَا وَتَركَك
انگریزی ترجمہ
Narrated 'Abdullah ibn Ja'far (may Allah be pleased with them): Ibn al-Zubayr said to Ibn Ja'far, "Do you remember when we — I, you, and Ibn 'Abbas — went to meet the Messenger of Allah (peace be upon him)?" He said, "Yes. He carried us (on his mount) but left you behind."
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے کہا، تمہیں وہ قصہ یاد ہے جب میں اور تم اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تینوں آگے جا کر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے ملے تھے (آپصلی اللہ علیہ وسلمجہاد سے واپس آ رہے تھے)؟ عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما نے کہا، ہاں یاد ہے۔ اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھ کو اور ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے ساتھ سوار کر لیا تھا، اور تمہیں چھوڑ دیا تھا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1572]
