عربی (اصل)
1441 صحيح حديث ابن عمر وأبي لبابة رَضِيَ اللهُ عَنْهُم، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى المِنْبَرِ يَقُولُ:"اقْتُلُوا الحَيَّاتِ، وَاقْتُلُوا ذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالأَبْتَرَ، فَإِنَّهُمَا يَطْمِسَانِ البَصَرَ، وَيَسْتَسْقِطَانِ الحَبَلَ" قَالَ عَبْدُ اللهِ: فَبَيْنَا أَنَا أُطَارِدُ حَيَّةً لِأَقْتُلَهَا، فَنَادَانِي أَبُو لُبَابَةَ: لاَ تَقْتُلْهَا، فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ بِقَتْلِ الحَيَّاتِ قَالَ: إِنَّهُ نَهَى بَعْدَ ذَلِكَ عَنْ ذَوَاتِ البُيُوتِ، وَهِيَ العَوَامِرُ وَفي رواية: فَرَآنِي أَبُو لُبَابَةَ بن عبد المنذر، أَوْ زَيْدُ بْنُ الخَطَّابِ
انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Umar and Abu Lubabah: He heard the Prophet (peace be upon him) saying on the pulpit: "Kill snakes, and kill the two-striped snake and the short-tailed snake, for they cause blindness and miscarriage." Abdullah said: While I was chasing a snake to kill it, Abu Lubabah called out: "Do not kill it!" I said: "The Messenger of Allah (peace be upon him) ordered the killing of snakes." He said: "He later forbade killing the house snakes — they are the 'awaamir (resident snakes)."
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا، آپصلی اللہ علیہ وسلممنبر پر خطبہ دیتے ہوئے فرما رہے تھے:”سانپوں کو مار ڈالا کرو (خصوصاً) ان کو جن کے سروں پر دو نقطے ہوتے ہیں اور دم بریدہ سانپ کو بھی، کیونکہ یہ دونوں آنکھ کی روشنی تک ختم کر دیتے ہیں اور حمل تک گرا دیتے ہیں۔“سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ایک مرتبہ میں ایک سانپ کو مارنے کی کوشش کر رہا تھا کہ مجھ سے سیدنا ابو لبابہ رضی اللہ عنہ نے پکار کر کہا کہ اسے نہ مارو، میں نے کہا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے تو سانپوں کو مارنے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں پھر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے گھروں میں رہنے والے سانپوں کو جو جن ہوتے ہیں، دفعتاً مار ڈالنے سے منع فرمایا۔ اور ایک روایت میں یوں ہے کہ مجھ کو سیدنا ابو لبابہ رضی اللہ عنہ نے دیکھا یا میرے چچا سیدنا زید بن خطاب رضی اللہ عنہ نے۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب السلام/حدیث: 1441]
