عربی (اصل)
1421 صحيح حديث جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رضي الله عنهما، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ مِنْ أَدْوِيَتِكُمْ، أَوْ يَكُونُ فِي شَيْءٍ مِنْ أَدْوِيَتِكُمْ، خَيْرٌ، فَفِي شَرْطَةِ مِحْجَمٍ، أَوْ شَرْبَةِ عَسَلٍ، أَوْ لَذْعَةٍ بِنَارٍ تُوَافِقُ الدَّاءَ، وَمَا أُحِبُّ أَنْ أَكْتَوِيَ
انگریزی ترجمہ
Narrated Jabir ibn Abdullah: I heard the Prophet (peace be upon him) say: "If there is any good in your remedies, it is in a stroke of a cupping instrument, a drink of honey, or cauterization with fire that suits the ailment, though I do not like to be cauterized."
اردو ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اگر تمہاری دواؤں میں سے کسی میں بھلائی ہے یا یہ کہا کہ تمہاری (ان) دواؤں میں بھلائی ہے تو پچھنا لگوانے یا شہد پینے اور آگ سے داغنے میں ہے اگر وہ مرض کے مطابق ہو اور میں آگ سے داغنے کو پسند نہیں کرتا ہوں۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب السلام/حدیث: 1421]
