عربی (اصل)
1233 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يَعْدِلُ الْجِهَادَ، قَالَ: لاَ أَجِدُهُ قَالَ: هَلْ تَسْتَطِيعُ، إِذَا خَرَجَ الْمُجَاهِدُ، أَنْ تَدْخُلَ مَسْجِدَكَ فَتَقُومَ وَلاَ تَفْتُرَ، وَتَصُومَ وَلاَ تُفْطِرَ قَالَ: وَمَنْ يَسْتَطِيعُ ذَلِكَ
انگریزی ترجمہ
A'ishah (may Allah be pleased with her) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "There were in the nations before you people who were spoken to (inspired). If there is any such person in my nation, it is 'Umar ibn al-Khattab."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک صاحب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں آئے اور عرض کیا کہ مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجیے جو ثواب میں جہاد کے برابر ہو۔ حضور اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ایسا کوئی عمل میں نہیں پاتا۔“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کیا تم اتنا کر سکتے ہو کہ جب مجاہد (جہاد کے لیے) نکلے تو تم اپنی مسجد میں آ کر برابر نماز پڑھنی شروع کر دو اور (نماز پڑھتے رہو اور درمیان میں) کوئی سستی اور کاہلی تمہیں محسوس نہ ہو، اسی طرح روزے رکھنے لگو اور (کوئی دن) بغیر روزے کے نہ گزرے؟“ان صاحب نے عرض کیا: بھلا ایسا کون کر سکتا ہے؟[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الإمارة/حدیث: 1233]
