عربی (اصل)
1178 صحيح حديث أَنَسٍ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَوْمَ بَدْرٍ: مَنْ يَنْظُرُ مَا فَعَلَ أَبُو جَهْلٍ فَانْطَلَقَ ابْنُ مَسْعُودٍ، فَوَجَدَهُ قَدْ ضَرَبَهُ ابْنَا عَفْرَاءَ، حَتَّى بَرَدَ فَأَخَذَ بِلِحْيَتِهِ فَقَالَ: أَنْتَ أَبَا جَهْلٍ قَالَ: وَهَلْ فَوْقَ رَجُلٍ قَتَلَهُ قَوْمُهُ، أَوْ قَالَ: قَتَلْتُمُوهُ
انگریزی ترجمہ
Narrated Anas (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said on the day of Badr: "Who will go and see what has happened to Abu Jahl?" Ibn Mas'ud went and found that the two sons of Afra had struck him until he was on the verge of death. He grabbed him by his beard and said: "Are you Abu Jahl?" He replied: "Is there any man greater than one killed by his own people?" — or he said: "than one whom you have killed?"
اردو ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے بدر کی لڑائی کے دن فرمایا:”کون دیکھ کر آئے گا کہ ابوجہل کا کیا ہوا؟“سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ معلوم کرنے گئے تو دیکھا کہ عفراء کے دونوں لڑکوں نے اسے قتل کر دیا تھا اور اس کا جسم ٹھنڈا پڑا ہے، انہوں نے اس کی داڑھی پکڑ کر کہا:”تو ہی ابوجہل ہے؟“اس نے کہا:”کیا اس سے بھی بڑا کوئی آدمی ہے جسے آج اس کی قوم نے قتل کر ڈالا ہے، یا (اس نے یوں کہا کہ) تم لوگوں نے اسے قتل کر ڈالا ہے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجهاد/حدیث: 1178]
