عربی (اصل)
1072 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ: لأَطُوفَنَّ اللَّيْلَةَ بِمِائَةِ امْرَأَةٍ، تَلِدُ كُلُّ امْرَأَةٍ غُلاَمًا يُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللهِ فَقَالَ لَهُ الْمَلَكُ: قُلْ إِنْ شَاءَ اللهُ فَلَمْ يَقُلْ، وَنَسِيَ؛ فَأَطَافَ بِهِنَّ، وَلَمْ تَلِدْ مِنْهُنَّ إِلاَّ امْرَأَةٌ نِصْفَ إِنْسَانٍ قَالَ النَبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ قَالَ إِنْ شَاءَ اللهُ لَمْ يَحْنَثْ، وَكَانَ أَرْجَى لِحَاجَتِهِ
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated: Sulayman ibn Dawud (Solomon, peace be upon them both) said: "Tonight I will go around to a hundred women, and each one will bear a boy who will fight in the cause of Allah." The angel said to him: "Say 'In sha Allah (if Allah wills).'" But he did not say it and forgot. He went around to all of them, but only one woman bore a child, and it was half a human being. The Prophet (peace be upon him) said: "Had he said 'In sha Allah,' he would not have broken his oath, and it would have been more likely that his wish would be fulfilled."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ سلیمان بن داؤد علیہما السلام نے فرمایا کہ”آج رات میں اپنی سو بیویوں کے پاس ہو آؤں گا (اور اس قربت کے نتیجہ میں) ہر عورت ایک لڑکا جنے گی تو سو لڑکے ایسے پیدا ہوں گے جو اللہ کے راستے میں جہاد کریں گے۔“فرشتے نے ان سے کہا کہ«إِنْ شَاءَ اللَّهُ»”اگر اللہ نے چاہا“کہہ لیجیے لیکن انہوں نے نہیں کہا اور بھول گئے۔ چنانچہ آپ تمام بیویوں کے پاس گئے لیکن ایک کے سوا کسی کے یہاں بھی بچہ پیدا نہ ہوا اور اس ایک کے یہاں بھی آدھا بچہ پیدا ہوا۔ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ”اگر وہ«إِنْ شَاءَ اللَّهُ»”اگر اللہ نے چاہا“کہہ لیتے تو ان کی مراد برآتی اور ان کی خواہش پوری ہونے کی امید زیادہ ہوتی۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأيمان/حدیث: 1072]
