عربی (اصل)
أنامُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ،وَمَعْمَرٌ، عَنِالزُّهْرِيِّ، عَنْسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ تَطْلُبُ مِيرَاثَهَا مِنْ زَوْجِهَا، فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّمَا الدِّيَةُ لِلْعَاقِلَةِ وَلا أَعْلَمُ لَكِ شَيْئًا، وَقَالَ مَعْمَرٌ: مَا أَرَى الدِّيَةَ إِلا لِلْعَصَبَةِ لأَنَّهُمْ يَعْقِلُونَ، فَنَشَدْتُ النَّاسَ، فَقَالَ: هَلْ أَحَدٌ عِنْدَهُ مِنْ هَذَا عِلْمٌ؟ فَقَالَالضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ الْكِلابِيّ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَيَّ أَنْأُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضَّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا"، فَوَرَّثَهَا عُمَرُ.
انگریزی ترجمہ
Jarir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Allah will not show mercy to the one who does not show mercy to people."
اردو ترجمہ
سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ بے شک ایک عورت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئی، وہ اپنے خاوند کی جانب سے (حاصل ہونے والی) اپنی وراثت کا مطالبہ کر رہی تھی تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:”دیت تو صرف عصبہ کے لیے ہوتی ہے اور میں تیرے لیے کسی چیز کو نہیں جانتا۔“اور معمر نے کہا کہ انہوں نے سمجھا کہ دیت صرف عصبہ کے لیے ہے، کیونکہ دیت دیتے بھی وہی ہیں، پھر انہوں نے لوگوں سے مشورہ کیا اور فرمایا:”کیا کسی ایک کے پاس اس بارے میں کوئی علم ہے؟“تو ضحاک بن سفیان کلابی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ بے شک رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے میری طرف لکھا تھا کہ میں اشیم ضبابی کی بیوی کو اس کے خاوند کی دیت سے وارث بناؤں، تو عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو وارث بنا دیا۔[مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 179]
